Aaj Logo

شائع 17 جون 2025 06:19pm

لاہور میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

لاہور میں ڈاکوؤں نے رقم چھیننے میں مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول رقم جمع کرانے منڈی سے بینک جارہا تھا۔

لاہور میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے 54 سالہ مقتول افتخار 16 لاکھ روپے منڈی سے لیکر بینک جمع کرانے جارہا تھا۔ راوی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے روک کر رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر اسے گولی ماردی۔ اسے زخمی حالت فوری میو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read Comments