بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں طالبات کو ہراساں کرنے والے آفیسر عبدالرشید ملاح کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ آفیسر پر لگائے گئے الزامات ثابت ہو چکے تھے، جس کے بعد انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جامعہ کی سنڈیکیٹ نے برطرفی کا فیصلہ کیا۔
وائس چانسلر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ عبدالرشید ملاح کو مکمل طور پر صفائی کا موقع دیا گیا، تاہم وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ وائس چانسلر نے واضح کیا کہ جامعہ میں ہراسانی کے کسی بھی واقعے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے، اور طالبات کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ہراسانی کے اس واقعے نے تعلیمی ماحول کو متاثر کیا، جس پر فوری اور شفاف کارروائی عمل میں لائی گئی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔