Aaj Logo

شائع 11 جون 2025 10:06am

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندو کش کا افغان ریجن بتایا گیا ہے، جو زلزلوں کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Read Comments