Aaj Logo

شائع 08 جون 2025 10:41am

ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو کر گہرے کھڈ میں جاگری۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

Read Comments