Aaj Logo

شائع 02 جون 2025 06:07pm

کامونکی میں بھائی نے چھریوں کے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا

کامونکی میں دیوار بنانے کے تنازع پر خون سفید ہوگیا، بھائی نے چھریوں کے وار کرکے حقیقی بھائی کو قتل کردیا، مقتول 3 بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ایمن آباد کے علاقے دمدمہ میں 45 سالہ لطیف کا گھر میں دیوار بنانے کے تنازع پر اپنے بھائی سے جھگڑا ہوگیا تو حنیف نے چھریوں کے وار کر دیے۔

چھریوں کے وار سے لطیف شدید زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقتول کے بھانجے کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتول 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔

Read Comments