Aaj Logo

شائع 01 جون 2025 06:00pm

گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

گلگت بلتستان کے ضلع تانگیر کے گاؤں گبر سے تعلق رکھنے والے دو سالہ بچے مزمل کے پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللّٰہ خان کے مطابق یہ 7 سال بعد گلگت بلتستان میں سامنے آنے والا پہلا پولیو کیس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق گبر گاؤں سے ہے اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے بھی پولیو وائرس کی لیبارٹری تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان میں 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

رواں سال ملک کا چھٹا پولیو کیس ٹھٹھہ سے رپورٹ

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس علاقے سے یہ پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا تعلق بھی اسی گاؤں گبر سے ہے، جس سے علاقے میں صحت عامہ سے متعلق تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

محکمہ صحت نے فوری طور پر انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر بنانے اور ہنگامی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Read Comments