Aaj Logo

شائع 31 مئ 2025 10:40pm

لاہور میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ ملکر بیوی کو قتل کر دیا

لاہور ہنجروال کےعلاقے میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا ۔مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہنجروال کےعلاقے میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 23 سالہ بہن شمائلہ کو عامر پولیس اہلکارنے 2 ساتھیوں کیساتھ مل کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ چار روز قبل ہوا واقعے کی مختلف پہلووں سےتفتیش کی جارہی ہے۔

Read Comments