Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مئ 2025 12:22am

آزاد کشمیر کے علاقے تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں جا گری، 5 اہلکار جاں بحق

باغ آزادکشمیر میں تولی پیرکےمقام پر پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں پولیس وین میں سوار پانچ پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آزادکشمیر کے علاقے تولی پیر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں کی وین گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار تمام پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ رات کے وقت پیش آیا، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read Comments