Aaj Logo

شائع 26 مئ 2025 01:54pm

لاہور: نرس پراسرار طور پر ہلاک، لاش ہاسٹل کے کمرے سے برآمد

جنرل اسپتال لاہور کی ایک نرس پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ نرس کی لاش اسپتال کے ہاسٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاکت کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

اٹک : خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات، ملزمان گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے فرار

واقعے کے بعد اسپتال عملے اور نرسنگ کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

Read Comments