اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین غلام حسین سوہو کی ہدایت پر اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے یوم تکبیر کو عام تعطیل کے اعلان کے پیش نظر اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ پرچے اب 30 مئی 2025ء، بروز جمعہ کو لیے جائیں گے۔ سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے متاثرہ پرچے نئی تاریخ پر انہی اوقات میں منعقد ہوں گے۔
ترجمان بورڈ کے مطابق بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا۔
اسی طرح انگلش نارمل کا پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کیلئے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک لیا جائے گا۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور تمام امیدواروں کو پرانے داخلہ کارڈ کے ساتھ ہی متعلقہ مراکز پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔