Aaj Logo

شائع 20 مئ 2025 01:09pm

لاہور: خواجہ سرا کے قتل کا معمہ حل، دونوں ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کے اندوہناک قتل کا معاملہ حل ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان طارق اور امتیاز کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پیسوں کی لالچ میں خواجہ سرا زمان احمد عرف پلوشا کو بے دردی سے قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول بہاولنگر کا رہائشی اور روزگار کی غرض سے لاہور میں فلیٹ پر مقیم تھا۔ ملزم طارق مقتول کا جاننے والا تھا اور اکثر اس کے پاس آتا جاتا رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان دیہاڑی پر کام کرنے کیلئے لاہور آتے تھے اور انہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی پلوشا کو قتل کرنے اور نقدی و موبائل چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

نوشہرہ: ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

15 مئی کی شب منصوبے کے تحت دونوں ملزمان پلوشا کے فلیٹ پہنچے۔ پولیس کے مطابق طارق نے پہلے مقتول کے ساتھ بدفعلی کی اور بعد ازاں اسے قابو میں لیا جس پر دوسرے ملزم امتیاز نے چھری کے وار سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان مقتول کے موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہو گئے اور فرار کے دوران آلہ قتل بھی پھینک گئے۔

لاہور میں بیٹوں نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزمان باپ سمیت گرفتار

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم طارق سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف پہلے سے تین مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments