گوجرانوالہ میں تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر مزاحمت پر دو بہنوں کو قتل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت تانیہ اور انیلہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق واردات کے وقت لڑکیوں کا والد گھر پر موجود نہیں تھا۔ والد کا کہنا ہے کہ وہ آج ہی بینک سے 12 لاکھ روپے لے کر گھر آیا اور رقم رکھ کر باہر گیا تھا جبکہ دونوں بیٹیاں گھر پر اکیلی تھیں۔ اسی دوران ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر دونوں بہنوں کو قتل کر دیا گیا۔
بلوچستان: پنجگور میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق
ذرائع کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد 12 لاکھ روپے نقدی اور 3 ہزار یورو لے کر فرار ہو گئے۔ مقتولہ لڑکیوں کا والد حال ہی میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پشاور: خاندانی تنازع پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، خاتون زخمی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مقتول بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔