Aaj Logo

شائع 05 مئ 2025 09:54pm

سندھ میں انٹر کے امتحانات میں کھلے عام نقل، انتظامیہ خاموش تماشائی

سندھ میں انٹر کے امتحانات میں کھلے عام نقل کی گئی، نہ کسی نے روکا اور نہ کسی نے ٹوکا، انتظامیہ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی۔

سندھ میں انٹر کے امتحانات میں طلبا کی موجاں ہی موجاں، امتحانات نہ ہوئے خالہ جی کا گھر ہوگیا، جیسے دل چاہے پرچہ حل کرو، موبائل ہو یا پھرا، کوئی اعتراض نہیں۔

طلبہ نے بھی انتظامیہ کو مایوس نہ کیا، مطالعہ پاکستان اور اردو کا پرچہ خوب جم کر حل کیا۔

زرائع کے مطابق حیدرآباد اور میرپورخاص میں طلبہ نے گائیڈ کا بھی کھل کر استعمال کیا۔ جیکب آباد کے طلبہ کیوں پیچھے رہتے انہوں نے کو گائیڈ اور موبائل کا استعمال کیا انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی

لاڑکانہ میں ایک امتحانی مرکز سے 27طلبہ کو نقل کرتے پکڑا گیا۔ انتظامیہ کاکہناہے کہ نقل میںملوث طالبعلم کو3 سال کیلئےنا اہل قراردیا جائے گا۔

Read Comments