سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں گھرمیں کھیلتےہوئے6 معصوم بچیاں گندم کے ٹرنک میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں ایک خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، چارسگی بہنوں سمیت 6 معصوم بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیئں۔
پولیس کے مطابق بچیاں گندم والے بھڑولے (ٹرنک ) میں کھیل رہیں تھیں کہ اچانک دروازہ بندہ ہو گیا۔
راولپنڈی: 3 بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے اور دم گھٹنے سے جاں بحق
ریسکیوں حکام کے مطابق بارہ چک جناح کالونی کوٹ مومن میں یاسر علی کے گھر والوں نے گندم اسٹور کرنے کے لٰئے بھڑولے (ٹرنک ) کو صاف کرکے رکھا تھا کہ معصوم بچیاں کھیلتے ہوئے بھڑولے کے اندر چلی گیئں اور ڈھکن بند ہونے سے اندر قید ہوگیئں جس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں۔
ایبٹ آباد:گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 2میاں بیوی جاں بحق
حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
چھ معصوم بچیوں کی موت کی خبر سن کر ہر آنکھ اشکبار اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔