Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2025 04:54pm

صوابی: جائیداد کا تنازع، چچا نے 2 بھتیجیوں اور بھابھی کو قتل کر دیا

صوابی کے علاقے زڑوبی ونڈ میں جائیداد کے تنازعے پر چچا نے بھتیجوں اور بھابھی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی زڑوبی ونڈ میں جائیداد کے تنازعے نے تین افراد کی جان لے لی،چچا نے تیش میں آکر گندم تریشر کرتے ہوئے دو بھتیجوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد گھر میں آکر بھابھی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read Comments