Aaj Logo

شائع 25 اپريل 2025 11:39pm

بلوچستان کا 23 سالہ اریان بھارت کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا

بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا، 23 سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا۔

علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024سے زیر علاج تھا۔

والدہ اریان نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے 3 کروڑ علاج کے لیے دیے جو کم پڑ گئے ، آریان کے علاج کے لئے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی۔

والدہ اریان شاہ نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں مدد کی جائے، مجھے میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان،آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔

Read Comments