Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2025 05:27pm

حیدرآباد میں آٹو بھان روڈ پر ٹرین کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق

حیدرآباد میں آٹو بھان روڈ کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے دو لڑکیاں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔ دونوں لڑکیاں نجی این جی او میں کام کرتی تھیں۔

حیدرآباد کے علاقے آٹو بھان روڈ کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے دو لڑکیاں ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں لڑکیاں ٹریک عبور کر رہی تھیں۔ جاں بحق لڑکیاں ایک نجی این جی او میں ملازمت کرتی تھیں اور ڈیوٹی پر جا رہی تھیں۔

لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی۔

Read Comments