Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2025 06:06pm

شادی سے انکار پر قمبر شہداد کوٹ میں ملزم نے لیڈی ٹیچرکو موت کے گھاٹ اتار دیا

قمبرشہداد کوٹ میں شادی سے انکارپر لیڈی ٹیچر قتل ہوگئی، فائرنگ کے واقعے میں راہ گیر بھی زخمی ہوا، مقتولہ صدف ڈیوٹی کے بعد گاڑی میں لاڑکانہ جا رہی تھی، ملزم فرید نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق شادی سے انکار کرنے کے معاملے پر سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں ملزم نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ٹیچر ڈیوٹی کے بعد گاڑی میں لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ملزم فرید نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ لیڈی ٹیچر کی شناخت صدف حاصلو کے نام سے ہوئی۔

واقعے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Read Comments