Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2025 01:51pm

ٹانک میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ تھانہ ملازائی کی حدود میں پیش آیا، جہاں ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہگیر ہیں جس میں ایک چھوٹی بچی بھی شامل ہے۔

ڈی پی او ٹانک اسلم نواز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ کی گئی، جس کی وجہ سے 2 راہگیر افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments