Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2025 10:24am

رمضان سے قبل پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ سمیت 20 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو جبکہ راولپنڈی سے ایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑا گیا ہے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تخریب کاری کی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔

Read Comments