Aaj Logo

شائع 23 فروری 2025 10:23am

بیوی کے قتل کی معافی مانگنے آیا 60 سالہ شخص سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

حسن ابدال میں 60 سالہ رحمان کو سسرالیوں نے قتل کر دیا۔ مقتول اپنی سسرال معافی مانگنے آیا تھا لیکن سالے نے فائرنگ کر کے جان لے لی۔

پولیس کے مطابق مقتول رحمان نے سال 2024 میں گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کے سالے نے بہن کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے بہنوئی کو گولی ماری۔

ایبٹ آباد میں نوجوان کا قتل، مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں مبینہ ملزم کو ہلاک کردیا

واقعے کے بعد سسرالیوں نے مقتول کے لواحقین کو بلا کر لاش ان کے حوالے کر دی۔

پولیس نے تھانہ سٹی میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read Comments