Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 فروری 2025 10:04pm

غربت یا بے حسی، بچے کے مرنے پر ورثا لاش اسپتال میں چھوڑ کر چلے گئے

غربت یا بے حسی؟ این آئی سی ایچ کراچی میں ورثا بچے کی لاش کی چھوڑ کر چلے گئے، 2 سال کا بچہ 2 دن سے زیرعلاج تھا جبکہ ایدھی رضاکاروں نے تدفین کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں زیرعلاج بچہ انتقال کرگیا جس کے بعد بچے کے ورثا لاش اسپتال میں ہی چھوڑ کرچلے گئے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق لاش کو لاوارث گردانتے ہوئے ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کردیا گیا جبکہ ایدھی رضاکاروں نے بچے کی تدفین کردی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 برس کے بچے کو گزشتہ روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Read Comments