شائع 15 فروری 2025 12:33pm

خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے روزگار فراہمی کا ذمہ اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے نوکریوں کی تلاش کے بجائے نوکریاں دینے کی ذمہ داری سنبھال لی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اپنی دنیا خود بنانے لگے۔

تعلیم ہو یا ٹیکنالوجی، بزنس ہو یا سپورٹس، خیبر پختونخوا کی نوجوان نسل مختلف شعبوں میں اپنی مہارت دکھا رہے ہیں۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خیبر پختونخوا کی نوجوان نسل نہ صرف دوسروں کیلئے مشعل راہ ثابت ہو رہی ہے بلکہ یہ نوجوان ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Read Comments