Aaj Logo

شائع 03 فروری 2025 02:39pm

پراپرٹی ٹیکس کی ڈی سی ریٹس پر منتقلی، دو لاکھ سے زائد مالکان ٹیکس نیٹ سے نکل گئے

پراپرٹی ٹیکس کی ڈی سی ریٹس پر منتقلی کی وجہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ سے نکل گئے۔

محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق پراپرٹی مالکان کی تعداد مستفید ہونے میں سب سے کم سامنے آئی، دیگر شہروں میں 50 لاکھ سے کم مالیت کے گھر ٹیکس نیٹ سے نکل گئے۔

محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق 6 لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان کو نئے سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا ہے۔

ایکسائز حکام نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈی سی ریٹ پر 50 لاکھ سے یا زائد قیمت والی جائیدادیں ٹیکس ادا کریں گی۔ 6 لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان کو نئے سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈی سی ریٹ کے نفاذ سے خزانے کو 2 ارب کا اضافی ریونیو وصول ہوگا۔

ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں اور ایکسائز ملازمین کیلئے انعام کا اعلان

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ نئی پراپرٹیوں میں 5 مرلے سے کم پیمائش والے گھر و کمرشل پراپرٹیز شامل ہیں، 6 لاکھ سے زائد پراپرٹیز شامل ہونے سے ٹوٹل ٹیکس ایبل یونٹس کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی ہے۔

محکمہ ایکسائز حکام نے مزید کہا کہ ڈی سی ریٹ کے نفاذ سے خزانے کو 2 ارب کا اضافی ریونیو وصول ہوگا، یکم جولائی سے تمام پراپرٹیز سے نئے ریٹس پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Read Comments