Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2025 11:40am

اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا

اسلام آباد قدرتی خوبصورتی اور جدید طرز تعمیر کے باعث دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت کی ایک شاہراہوں پر ریڑھی بانوں اور تجاوزات سے میلے کا سماں ہے۔

اسلام آباد کے کم وبیش تمام ہی مراکزاور چھوٹی بڑی مارکیٹس میں تجاوزات کی اقسام موجود ہے، کوئی اپنے دکان کے سامنے کی فٹ پاتھ کو اپنی مالکیت مان کر من مانی کر رہا ہے تو کسی نے فٹ پاتھ بھی یومیہ بنیادوں پر کرایہ پر دی ہوئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی، لاپرواہی اور سست روی کے باعث راہگیروں کو پریشانیاں اٹھانی پڑ رہی ہیں۔

کچھ کا ماننا ہے کہ کرایہ اور بجلی بلوں کے خرچے نہ ہونے کے باعث خریداروں کو سستی اشیاء دستیاب ہوجاتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن صرف اور صرف صاحب اقتدار کی آنکھوں میں دھول جھوکنے تک محدود ہے۔

Read Comments