Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2025 02:26pm

ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ، کرم کے رہائشیوں سے اسلحہ خریدنے پر غور

خیبر پختونخوا حکومت نے ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا وفاقی حکومت سے پاراچنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم کرنے کی درخواست کرے گی۔ ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت کیلئے اسپشل پوسٹس فورس قائم کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق پولیس چیک پوسٹوں کیلئے درکار فنڈز سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، فورس میں 399 ایکس سروس مین کو بھرتی کیا جائے گا، یہ فورس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو جواب دے ہوگی۔

دستاویز کے مطابق حکومت کرم کے رہائشیوں سے اسلحہ خریدنے پر غور کرے گی، کرم میں اسلحہ لائسنسز کے جلد اجرا کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا، ضلع کرم میں تمام بنکرز کو یکم فروری تک ختم کیا جائے گا، بنکرز کا خاتمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیا جائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ کرم سے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یکم فروری تک اسلحہ جمع کیا جائے گا، اس اسلحہ کا ڈیجٹلائز ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، اسلحہ کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ذمہ ہوگی۔

Read Comments