Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2024 06:16pm

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قیام پذیرلڑکی کی پراسرار موت

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قیام پذیرلڑکی کی پراسرارموت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جی ایٹ کے نجی ہوٹل میں 23 سالہ لڑکی کے ساتھ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکی ایف سکس ٹو کی رہائشی تھی۔

ذرائع کے مطابق کمرہ ایک لڑکے کی جانب سے بک کروایا گیا، لڑکا مقتولہ کے ہمراہ 2 دن قبل ہوٹل آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک روز قبل لڑکا غائب ہوگیا ، ہوٹل انتظامیہ نے شک ہونے پر کمرہ کھولا تو لاش برآمد ہوئی، لاش پمز منتقل کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں درج کر لی گئی ہے۔

Read Comments