وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ پنجاب کلین ایئر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔
ماحولیاتی تحفظ اور نظام پر وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی جس میں چین اور صوبہ پنجاب نے ماحولیاتی بہتری، بائیو ڈائیورسٹی، اسموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ و فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دونوں ممالک اسموگ کے خاتمے، وائلڈ لائف اور شجرکاری کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کیساتھ ماحولیاتی علوم، پالیسی کوآرڈینیشن، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہو گا اور چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کیلئے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔
مریم نواز کی نوازشریف کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز، اس پرکام کریں گے، لیگی قائد
مریم نواز نے صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا
ملاقات میں پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے چین کی مہارت سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، زراعت، ماحول دوست مشینری اور زرعی ٹیکنالوجی میں پنجاب کی مدد کی جائیگی، ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال میں بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا، چینی وزیر نے پنجاب میں سموگ سے بچاﺅ کیلئے وزیراعلی کے اقدامات کو سراہا گیا۔