Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2024 03:50pm

بیرسٹر گوہرعلی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن بن گئے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن اراکین کی تبدیلی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹرگوہرکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اس سے قتل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر بدل دیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔

Read Comments