بورے والا میں ٹیچر کے گھر پر حملہ، خواتین کو بالوں سے گھسیٹ کر تشدد کیا گیا
جنوبی پنجاب کے علاقے بورے والا میں مکان کے تنازع پر با اثر ملزمان نے اسکول ٹیچر کے گھر پر حملہ کردیا۔ واقعے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔ ملزمان نے گھرمیں گھس کر خواتین پر تشدد کیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان کے خلاف پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
ملزمان خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹے رہے۔ ملزمان نے خواتین کو زد و کوب بھی کیا۔
Read Comments