سبی میں لیویز نے آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا
بلوچستان کے علاقے سبی میں لیویز نے آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے کاہان میں لیویز اور کیو آر ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
مزید پڑھیں
پاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں کتنے ہتھیارخریدے
کارروائی کے دوران اینٹی ٹینک مانئز، 8 اے پی ایمز، 4 آر پی جی، 4 بی ایم میزائل، 5 ہینڈ گرنیڈ، 8 مارٹر گولے اور 14 اے جی ایس برآمد کیے گئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن 11 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن میں 40 سے زائد لیویز افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
Read Comments