سندھ کے چھ ڈویژنز میں زیرِ تعلیم جامعات کے 200 طلباء کو انٹرن شپ دینے کا فیصلہ
محکمہ انسانی حقوق سندھ نے چھ ڈویژنز میں جامعات میں زیر تعلیم دو سو طلباء کو انٹرن شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیر برائے انسانی حقوق عمر سومرو نے بتایا کہ انٹرن شپ کے دوران پچیس ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تعطیل کا اعلان
عمر سومرو کے مطابق انٹرن شپ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز کے طلبہ کو دی جائے گی۔
Read Comments