شائع 11 ستمبر 2021 11:02pm

سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم

سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے مشاہدے میں آیا ہے کہ سیاسی جماعتیں بروقت پارٹی الیکشن نہیں کراتیں، بروقت پارٹی الیکشن نہ کرانا قانون اور جماعتی دستور کی خلاف ورزی ہے، وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن سے مہلت لینے کی درخواستیں کی جاتی ہیں۔

مراسلے میں مذید کہا گیا ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنے مقررہ وقت کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کو یقینی بنائیں، سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 208 کے تحت اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کی پابند ہیں، سیاسی جماعتیں پانچ سال کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

Read Comments