شائع 11 ستمبر 2021 10:52pm

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو ہوگا، صدر خطاب کرینگے

پارلیمنٹ ہاؤس کا مشترکہ اجلاس پیر کی سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دے دیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے باعث اراکین پارلیمنٹ کو ایس او ہیز بارے بھی آگاہ کردیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا اب اجلاس پیر کی صبح 11 بجے کی بجائے سہ پہر 4 بجے ہوگا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

مشترکہ اجلاس کے کے لیے پارلیمنٹ ہاوس کی سیکیورٹی 4 زون میں تقسیم کردی گئی ہے۔

پہلے زون میں اسلام آباد پولیس، دوسرے زون میں پارلیمنٹ کا سیکیورٹی عملہ، تیسرے زون میں اسپیشل برانچ جبکہ چوتھے زون میں رینجرز تعینات ہوگی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے ایس او پیز سے ممبران پارلیمنٹ کو اگاہ کردیا جبکہ پارلیمنٹیرین کیلئے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہائوس تک شٹل سروس چلائی جائے گی، پارلیمنٹ کے استقبالیہ پر ممبران پارلیمنٹ کی سہولت کیلئے ریپیڈ کرونا ٹیسٹ کاونٹرقائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے مشاہدے میں آیا ہے کہ سیاسی جماعتیں بروقت پارٹی الیکشن نہیں کراتیں، بروقت پارٹی الیکشن نہ کرانا قانون اور جماعتی دستور کی خلاف ورزی ہے، وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن سے مہلت لینے کی درخواستیں کی جاتی ہیں۔

Read Comments