شائع 11 ستمبر 2021 10:25pm

'میرے دوروں سے بنی گالہ کو تکلیف ہورہی ہے'

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں، میرے دوروں سے بنی گالہ کو تکلیف ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے لیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا ہے ، خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ ہم لیہ کی عوام کی خدمت کریں گے، میرے دوروں سے بنی گالہ کو تکلیف ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں، ہمارے کچھ دوست بھی خوش نہیں ہیں، سوچ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی یہ کیا کررہی ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں، جیالے پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، اس خطے سے تاریخی ظلم ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت نےٹیکسز کا طوفان کھڑا کردیا، یوریا کی قیمت میں اضافہ کیا، لوگ عوامی حکومت کیلئے ترس رہے ہیں، پہلے تخت رائیونڈ کا راج برداشت کیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ انہیں عوامی راج چاہئے، شہید بی بی نے خواتین کو بھی روزگار دیا، خان صاحب کے دور میں چینی، چاول اور گندم درآمد ہورہی ہے۔

رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب

گزشتہ رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہماری اور خان صاحب کی معاشی پالیسی میں واضح فرق ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا، یہ لوگ عوام کو لالی پاپ دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اختیارات دیئے، یہ اکثریت نہیں بلکہ اقلیت کی حکومت ہے،

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں نے کہا کہ لانگ مارچ استعفوں کے بغیر ممکن نہیں، پیپلزپارٹی دوستوں پر نہیں جیالوں پر بھروسہ کرے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم خان صاحب کو بھگائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے بزدار اور خان صاحب کیخلاف عدم اعتماد لائیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ ساتھ ملکر ہم کٹھ پتلی کو بھگا سکتے ہیں، ہم کٹھ پتلی کی کٹھ پتلی کو بھی بھگاسکتے ہیں، اگر اپنا ووٹ استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اسمبلی ہی چھوڑیں۔

Read Comments