سائنوفارم کی قلت ، مزید 10 لاکھ ڈوز 13 ستمبر کو پہنچیں گی
ملک میں سائنو فارم کی کمی کا معاملہ اب حل ہونے جارہا ہے اور حکام نے سائنو فارم کی ایک کھیپ 13 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کی خبر سنا دی ۔ دس لاکھ ڈوزز ملک میں لائی جائے گی ۔
وزارت حکام کے مطابق سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ 13 ستمبر کو ملک پہنچ جائیں گی۔
تاہم مزید ایک کروڑ خوراکیں جلد پہنچیں گی جسے مختلف کھیپ میں پہنچایا جائے گا۔
یاد رہےاس وقت ملک میں سائنو فارم ویکسین کی قلت ہے ،وقتی طور پر ملک میں سائنو فارم کی پہلی خوراک لگنا بند ہے ، توقع ہے سائنو فارم کی مزید ویکسین کی دستیابی کے بعد پہلی خوراک بھی لگائی جا سکے گی ۔
کورونا وائرس سے 11 لاکھ 97 ہزار 887 افراد متاثر
گزشتہ روز نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,689 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 401 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 67 ہزار 154، اسلام آباد میں ایک لاکھ 02 ہزار 094، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 131 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 580 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں36 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں25،سندھ میں 16،اسلام آباد میں 5 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔