شائع 11 ستمبر 2021 07:39pm

علیم خان کاسینئر وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے سینئر وزیر علیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ۔ علیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سنئیر وزیر علیم خان نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر وزیر علیم خان نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگست میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفی پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم نے استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا، جب وزیراعظم منظوری دے دیں گے وہ وزارت چھوڑ دیں گے۔

تاہم ابھی وہ بطور وزیر کام جاری رکھیں گے۔

Read Comments