اسلام آباد: موسلادھاربارش، ٹریفک بند، برساتی نالوں کا بہاؤ تیز
اسلام آباد میں موسلادھاربارش سے سری نگر ہائی وے پھر ڈوب گئی جبکہ ٹریفک مکمل طور پر بند ہےاور بارش کے پانی سے برساتی نالوں کا بہاؤ تیز ہوگیا ۔
راولپنڈی میں طوفانی بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح غیرمعمولی بلند ہوئی ۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 18فٹ تک پہنچ گئی ۔
اسلام آباد میں طوفانی بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور سڑکیں اورانڈرپاسزبارش کے پانی میں ڈوب گئے ۔ گاڑیاں رک گئیں ۔
بارش کے پانی سے برساتی نالوں کا بہاؤ تیز ہوگیا ۔ پولی کلینک ہسپتال میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا ۔ بارش کا پانی اوپی ڈی میں داخل ہوا ۔ او پی ڈی میں مریضوں کومشکلات کا سامنا رہا ۔
اسلام آباد کے شہری کہتے ہیں کہ بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے ، اس بارش سے موسم تبدیل ہو جائے گا،اور اب سردی کی جانب صورتحال جانے شروع ہو جائے گی ۔
راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ، ڈھوک کالا خان، ندیم کالونی، جاوید کالونی ، صادق آباد میں پانی ہی پانی ، نالہ لئی میں پانی کی سطح پانچ فٹ تک بلند ، اب تک شہر میں اسی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
راولپنڈی میں طوفانی بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح غیر معمولی بلند ہوئی ۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 18فٹ تک پہنچ گئی۔ گوالمنڈی میں پانی کی سطح 8فٹ تک بلند ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات نے تین روز تک بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے ۔