'یکطرفہ انتخابی اصلاحات اورای وی ایم کومستردکرتےہیں'
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ یکطرفہ انتخابی اصلاحات اورای وی ایم کومستردکرتےہیں
میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جلسوں کےشیڈول کااعلان بھی ہوگا،اور حکومتی کارکردگی پروائٹ پیپرجاری کیاجائےگا۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی 3سالہ ناکامیوں کوآشکارکیاجائےگا،اور نااہل اورنالائق حکومت دھاندلی زدہ ہے۔
حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ 26ستمبرکواسلام آباد میں کنونشن ہوگا، کنونشن میں وکلاء،صحافی،تاجربرادری کومدعوکیاجائےگا۔
حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کونااہل اورغیرآئینی سمجھتےہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ یکطرفہ انتخابی اصلاحات اورای وی ایم کومستردکرتےہیں۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ کسی صورت یکطرہ انتخابی اصلاحات کوتسلیم نہیں کرینگے، ای وی ایم دھاندلی کا سوچاسمجھامنصوبہ ہے۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سےمتعلق بل اسمبلی میں لایاجارہاہے، بل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئےلایاجارہاہے۔
حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ بل آزادی رائے کو سلپ کرنے کےمترادف ہے، پی ڈی ایم صحافیوں کے احتجاج میں بھرپورشرکت کرےگی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت قومی اداروں پررشوت کےبےبنیادالزام لگارہی ہے، حکومتی رویہ سےپتاچلتا ہےکہ وہ اداروں کویرغمال بناناچاہتےہیں، الیکشن کمیشن پربےبنیادالزامات کی مذمت کرتےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبرمیں فیصل آباداورڈی جی خان میں جلسےہونگے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن نےمستردکی ہے۔