'خان صاحب نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا'
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ غریبوں کے سر سے چھت چھینی گئی، ٹرانسپرنسی کہہ رہی ہے سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔
رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہماری اور خان صاحب کی معاشی پالیسی میں واضح فرق ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا، یہ لوگ عوام کو لالی پاپ دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اختیارات دیئے، یہ اکثریت نہیں بلکہ اقلیت کی حکومت ہے،
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کچھ دوستوں نے کہا کہ لانگ مارچ استعفوں کے بغیر ممکن نہیں، پیپلزپارٹی دوستوں پر نہیں جیالوں پر بھروسہ کرے گی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم خان صاحب کو بھگائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے بزدار اور خان صاحب کیخلاف عدم اعتماد لائیں۔
بلاول نے مزید کہا کہ ساتھ ملکر ہم کٹھ پتلی کو بھگا سکتے ہیں، ہم کٹھ پتلی کی کٹھ پتلی کو بھی بھگاسکتے ہیں، اگر اپنا ووٹ استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اسمبلی ہی چھوڑیں۔
'امتیاز شیخ کی بھی وفاق کیخلاف عدالت جانیکی دھمکی'
دوسری جانب وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بھی وفاق کیخلاف عدالت جانیکی دھمکی دی ہے ۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کو کونسل نے سندھ میں سستی بجلی کے منصوبوں کو رد کردیا ہے جبکہ 88 فیصد مہنگی بجلی کے منصوبے منظور کئے جارہے ہیں۔ہماری بات نہیں سنی جائے گی تو عدالتی آپشن پر بھی غور کریں گے۔
سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ سی سی آئی میٹنگ میں سندھ حکومت کے منصوبوں کو رد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت دانستہ سندھ حکومت کے منصوبوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
امتیاز شیخ نے مزید کہا کہا سی سی آئی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اختلافی نوٹ میں صوبے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو باورکرایا ہے ، ہائیڈل کے منصوبے ARE پالیسی میں شامل کئے گئے ہیں۔
وزیر توانائی نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پانی، بجلی، گیس کے منصوبوں کو منظور نہیں کیا جارہا۔ ہماری بات نہیں سنی جائے گی تو عدالتی آپشن پر بھی غور کریں گے۔