شائع 10 ستمبر 2021 07:47pm

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی وفاق کیخلاف عدالت جانیکی دھمکی

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کو کونسل نے سندھ میں سستی بجلی کے منصوبوں کو رد کردیا ہے جبکہ 88 فیصد مہنگی بجلی کے منصوبے منظور کئے جارہے ہیں۔ہماری بات نہیں سنی جائے گی تو عدالتی آپشن پر بھی غور کریں گے۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ سی سی آئی میٹنگ میں سندھ حکومت کے منصوبوں کو رد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت دانستہ سندھ حکومت کے منصوبوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہا سی سی آئی اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اختلافی نوٹ میں صوبے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو باورکرایا ہے ، ہائیڈل کے منصوبے ARE پالیسی میں شامل کئے گئے ہیں۔

وزیر توانائی نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پانی، بجلی، گیس کے منصوبوں کو منظور نہیں کیا جارہا۔ ہماری بات نہیں سنی جائے گی تو عدالتی آپشن پر بھی غور کریں گے۔

Read Comments