'خطے میں دیرپا امن کیلئے عالمی برادری کا متحرک کردار ضروری ' کورکمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے ۔کانفرنس میں عالمی، علاقائی اورداخلی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے،
کانفرنس میں افغانستان کی تازہ صورتحال، پاک افغان بارڈر پراقدامات بھی زیرغورآئے ۔
کانفرنس میں سپہ سالار نے روایتی اورغیرروایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 243 ویں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں آرمی چیف نے مؤثر بارڈر منیجمنٹ نظام پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے قراردیا گیا کہ بارڈر منیجمنٹ سے نقل و حرکت اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے ۔
آرمی چیف نے افغانستان سے غیر ملکی عملے کے انخلاء اور ٹرانزٹ امور میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
کانفرنس میں سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کیلئے کوشاں ہے، عالمی برادری افغانستان میں بامقصد رابطوں اور انسانی ہمدردی کے تحت امدادی کاموں میں اپنا کردار ادا کرے،
آرمی چیف نے زوردیا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے عالمی برادری کا متحرک کردار ضروری ہے، تمام فریقین دیرپا امن کیلئے باہمی تعاون کوفروغ دیں ۔
شرکاء کانفرنس نے کشمیری راہنماء سید علی شاہ گیلانی کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا اور قراردیا کہ سید علی شاہ گیلانی نے پوری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے صرف کی، کانفرنس کےشرکاء نے بھارتی جبر کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت سے مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی پرامن محرم کیلئے کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت بھی کی،
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام تباہ کرنےکی تمام سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنا دیں گے ۔