شائع 09 ستمبر 2021 07:53pm

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، اطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام نے شرکت کی ہے ۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے پندرہ نکات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، وزرائے اعلی نے بھی شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔

نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وزیراعظم نے اہم ہدایات بھی جاری کیں ۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ادارے (سی آئی اے)کے چیف نے اہم ملاقات کی جس میں خطے خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے سربراہ ولیم جے برنزکے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

آرمی چیف نے خطے اور افغانستان میں دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ولیم جوزف برنز نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، افغانستان سے کامیاب انخلاء آپریشن اور پاکستان کی علاقائی استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔

Read Comments