'وہی امریکی دوحا میں معاہدہ کرکے۔ ۔ ۔ زندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے'
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دنیا طالبان سے وسع البنیاد اور مشترکہ حکومت کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن کہا ہے عالمی عدالت انصاف جو کسی طاقتور سے پوچھ سکے کہ نائن الیون کے حادثے کے بدلے میں افغانستان میں انسانیت کا قتل کیوں کیا ۔
ایبٹ آباد میں جلسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دھمکیاں ملنے کے بعد طالبان نے امریکا کو خود کہا کہ آئے اور مذاکرات کریں لیکن اس وقت وہ اپنی غرور میں مگن تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہی امریکی دوحا میں معاہدہ کرکے افغانستان سے نکلنے کے لئے اپنی زندگیوں کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں حادثے ہوتے ہیں لیکن حادثے کے نتیجے میں اس قسم کے اقدامات اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک بھی آئین اور قانون موجود ہے اور سزا اور جزا سب کے لئے ہونا چاہیے۔