شائع 09 ستمبر 2021 12:35am

'مریم نواز نے عدالت میں وکیل کی طبعیت کا بہانہ بناکر وقت مانگا'

معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں مریم نواز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بولا ، مریم نواز نے عدالت میں وکیل کی طبعیت کا بہانہ بناکر وقت مانگا۔

اپنے ویڈیو بیان شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز پہلے بھی عدالت میں جھوٹ بولتی رہی ہیں، مریم نواز کے وکیل بالکل ٹھیک ہیں دیگر کیسز میں عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں ان کاکہنا تھا کہ یہ وہی کیس ہے جس میں مریم نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، انہی کیسز کے باعث مریم نواز کو کیبلری کوین کا خطاب ملا۔

دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزا کخلا ف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں پیش ہوئےلیکن ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔روسٹرم پر آ کر مریم نواز نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے ، کیس کو میرٹ پر جانے سے پہلے اور حقائق بھی سامنے لانا چاہتی ہوں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک امجد پرویز خود وکالت نامہ واپس نہیں لیتے ہمارے لئے وکیل ہیں،آپ کا حق ہے جسے بھی نیا وکیل کریں اور یہ بھی آ پ کا حق ہے جو بھی نئی درخواست دائر کریں یا حقائق سامنے لائیں،آئندہ سماعت پر آپ کے وکیل پیش ہو کر وکالت نامہ واپس لے سکتے ہیں۔

Read Comments