شائع 08 ستمبر 2021 08:21pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیرنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یورپی یونین کی سفیرنے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کرداراور علاقائی استحکام اور خطے میں فروغ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرنے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاکستان اوریورپی یونین کے ممالک کے مابین باہمی تعاون کے اموربھی زیرغورآئے ۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان یورپین یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

یورپی یونین کی سفیرنے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا اور مختلف ممالک کے اہلکاروں اور عملے کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا۔

سفیر نے علاقائی استحکام اور خطے میں فروغ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان ہرسطح پرسفارتی تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

Read Comments