میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کیخلاف احتجاج ، صحافیوں کیساتھ وکلاء بھی شامل
وکلاء تنظیموں نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔ وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں اوروکلاء سے خوفزدہ ہے ۔
اسلام پریس کلب میں پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین ، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔
وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں اوروکلاء سے خوفزدہ ہے، ملک میں آئین کی پاسداری اوربنیادی حقوق کے تحفظ کیلیے آزاد میڈیا ناگزیرہے۔
وکیل رہنما نے واضح کیا کہ ہم کسی ایک شخصیت یا ادارے کیخلاف نہیں ہیں ۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرلطیف آفریدی نے کہا ہم میڈیا کوکنٹرول کرنے کیلئے بنائے گئے اس قانون کیخلاف صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
صحافی رہنماؤں نے کل سپریم کورٹ کے باہروکلاء کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کیا جبکہ 13 تاریخ کو صحافیوں کے احتجاج میں وکلاء تنظیموں کی شرکت پر بھی اتفاق کیا گیا ۔