ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ، بابر اعظم بھی ناراض
پاکستان کرکٹ میں تبدیلی کی نئی لہر جاری ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے پاکستان کی ٹیم متنازعہ بن گئی۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم بھی سلیکشن سے خوش نہیں۔ قومی کپتان نے متوقع چئیرمین رمیز راجا سے شکوہ کر ڈالا۔ جواب ملا، کھیل پر توجہ دیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد پہلے ہیڈکوچ مصباح نے عہدہ چھوڑا۔ اب کپتان بابراعظم نے ناراضگی کا اظہارکردیا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم نے شکوہ کرڈالا۔ جو کھلاڑی مانگے تھے نہیں ملے۔
فخر، شرجیل، فہیم اور عثمان قادر درکار تھے۔ بغیر مشاورت کے صہیب اوراعظم کو شامل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم آگے بڑھے۔ متوقع چیئرمین رمیز راجا کو دو بار فون ملایا۔ یہی جواب ملا۔ کھیل پر توجہ دیں سلیکشن پر نہیں۔
دوسری جانب قومی اسکواڈ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکواڈ میں دس اکتوبر تک ردو بدل کیاجا سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، قومی کرکٹ اسکوارڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
سرفراز احمد اسکواڈ سے آؤٹ، اعظم خان نے ٹیم میں جگہ بنا لی۔ آصف علی اور خوشدل شاہ کی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی ہو گئی۔پندرہ رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز،4آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔
اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں
ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس نہیں تھی لیکن ان کے تجربے کو دیکھا گیا۔