شمالی وزیرستان : آپریشن، ایریا کلیئرنس، دو سپاہی شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےدوسالی میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایریاکلیرنس کےدوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکےمیں2سپاہی شہید ہوگئے، شہیدہونے والے25سالہ سپاہی ضیا اکرم کا تعلق مظفر آباد سے تھا، 20سالہ شہید سپاہی منورخان باجوڑ کے رہنے والے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی نے فوری طور پر علاقے کا گھیراو کرلیا، فائرنگ کےتبادلے میں فرارہونےوالادہشتگردماردیا گیا۔
Read Comments