شائع 07 ستمبر 2021 08:39pm

میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل پر نظر ثانی پرزور

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدر پرویز الہیٰ نے بھی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی اور عام انتخابات اب دور نہیں، ٹھنڈے دل سے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ بات سمجھانا پڑے گی۔

پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور پی یو جے سمیت دیگر نمائندہ صحافتی تنظیموں کے وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ انہیں امید نہیں کہ وزیراعظم عمران خان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی جیسے متنازعہ بل کی منظوری دیں گے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس پر قدغن لگانا ہمارے اپنے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھنڈے دل سے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو سمجھانا پڑے گا کہ بلدیاتی اور عام انتخابات دور نہیں۔

وفد میں شامل اراکین کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ میڈیا کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، پنجاب اسمبلی نے میڈیا کے خلاف بل میں اپنی غلطی تسلیم کر کے متنازعہ شق واپس لی۔

Read Comments